۔۔۔جب انسان کو کسی مشین سے محبت ہو جاتی ہے تو وہ کسی کام کا نہیں رہتا ۔نہ اپنے کام کا نہ دوسروں کے فا ئدے کا ۔ہر وقت ایک ہی دھن سوار رہتی ہے اور ایک ہی طلب دامن دل کھینچتی ہے کہ اس شے کا حصول ہو اور جلد ہو اور پورے کا پورا ہو ! ۔ ضب محبوب انسان ہو تو ہر وقت ایک دھڑکا سا لگا رہتا ہے کہ دست ِ طالب کو جھٹک دے گا۔ اظہار کے جواب میں انکار کردے گا ۔ اقرار کر کے جفا کار ہو جائے گا ۔ بھول جائے گا ۔ بھلا دے گا ۔ کسی اور کا ہو جائے گا۔ کسی اور کے ساتھ چلا جائے گا ۔ رقیب ِ رو سیاہ کو درمیان میں لے آئے گا ۔ ناراض ہو جائے گا یا پھر اپنی چنچلتا سے بنا بنایا کھیل بگاڑ دے گا ۔ مشین یہ سب کچھ نہیں کرتی ۔ اس کے مزاج میں نہ جفا کاری ہے نہ فراموش کاری ۔ نہ مکاری ہے نہ کنارہ کشی ۔ وہ تو جب کسی کی ہو جاتی ہے تو پوری کی پوری ہو جاتی ہے ۔کوئی بے ایمانی نہیں کرتی ، خیانت نہیں کرتی ، بے عفتی نہیں کرتی ، ہمیشہ وفادار ہو کر رہتی ہے ۔مرسڈیز ہو ، بی ایم ڈبلیو ہو ،فراری ہو یا آلفارومیو، جب ان کا عشق سر پر سوار ہوتا ہے تو اعلی سے اعلیٰ انسان برے سے برے کام کرنے سے نہیں چوکتا ۔صدرِ مملکت ہو چاہےبادشاہ ، موٹر کے عشق کا گرفتار ، موٹر سے دور نہیں ہو سکتا۔ رائفل ہو ، ہیزل بلاڈ ، کیمرہ ہو ،کمپیوٹر ہو ، سی ڈی سسٹم ہو ، انسان ان کی محبت میں ہزاروں لاکھوں انسان قربان کر سکتا ہے۔ کلاشنکوف بنانے والے نے راتیں جاگ جاگ کر جس لگن کے ساتھ اپنے محبوب کا مجسمہ تیار کیا اور اس سے عشق کرنے والوں نے جس وارفتگی کے ساتھ اس کا استعمال کیا تو کسی بد نیتی سے نہیں اپنی محبوبہکی نشیلی آنکھ کا نشانہ دیکھنے کے لیے اور اس کی چلنت کی دھڑکن محسوس کرنے کے لئے ۔ مشین سے عشق کا علم نہیں ہوتا لیکن انسان اس کے ہجر اور وصال میں ایک سا گھلتا ہے اور گھل گھل کر ختم ہو جاتاہے ۔۔۔ انسانی محبوب اتنا ظالم نہیں ہوتا ۔
ashfaq ahmed (baba sahib )

qsn- VIP Member

Gender:
Posts: 418
Join date: 2010-02-07
Age: 27
Location: ~ In someone Heart ~
- Post n°1

--------
-----------------------------------------------------[You must be registered and logged in to see this image.]

Admin
Administrator

Gender:
Posts: 576
Join date: 2009-12-15
Age: 26
Location: ~*Dream Land*~
- Post n°2
Re: ashfaq ahmed (baba sahib )
VERY NICE
--------
-----------------------------------------------------[You must be registered and logged in to see this image.]
*´¨)
¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.• Be Active!
(¸.•´ (¸.• Search Befor Post!
(¸.•´ (¸.• Help Others with your posts!
(¸.•´ (¸.• Dont use Hot Links & Pictures Here!
(¸.•´ (¸.• Do Respect of All Katzz Forum Members!
¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)